کراچی ،ْ4بھائیوں پر جھوٹا مقدمہ، 24گھنٹے بعد بھی پیش رفت نہ ہوسکی

پولیس نے پیٹی بند بھائیوں کا ساتھ دیتے ہوئے چاروں نوجوانوں کا عدالت سے ریمانڈ حاصل کرلیا

ہفتہ 27 مئی 2017 14:17

کراچی ،ْ4بھائیوں پر جھوٹا مقدمہ، 24گھنٹے بعد بھی پیش رفت نہ ہوسکی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) کراچی کے علاقے گلشن معمار میں 4 بھائیوں کے خلاف مبینہ جھوٹے مقدمے سے متعلق 24گھنٹے سے زائد گزر جانے کے باوجود تحقیقات نہیں ہوسکی۔کراچی کے علاقے گلشن معمار میں پولیس اہلکار کامران نے شہری کی گاڑی کو ٹکر مار دی تھی جس پر جھگڑے کیبعد کامران نے 4 بھائیوں کے خلاف ہی حملے کی ایف ائی ار کٹوادی تھی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے ایس ایچ او گلشن معمار کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ کو انکوائری افسر مقرر کیا تھا تاہم ڈی ائی جی ایسٹ نے انکوائری ایس ایس پی ملیر راوانوار کے حوالے کردی۔ادھر ایس ایچ او گلشن معمار کے خلاف ابتک کوئی کارروائی بھی نہیں کی جاسکی اور پولیس نے پیٹی بند بھائیوں کا ساتھ دیتے ہوئے چاروں نوجوانوں کا عدالت سے ریمانڈ حاصل کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :