کوئٹہ ،ْ پولیس اغوا شدہ چینی جوڑے کا سراغ لگانے میں ناکام ،ْ اغواء کے مقام سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے

ہفتہ 27 مئی 2017 14:17

کوئٹہ ،ْ پولیس اغوا شدہ چینی جوڑے کا سراغ لگانے میں ناکام ،ْ اغواء کے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) کوئٹہ کے علاقے جناح ٹائون سے رواں ہفتہ اغوا کئے گئے چینی جوڑے کا تاحال سراغ نہ مل سکا ،ْپولیس نے دعو ی ٰ کیا کہ وہ کیس پر تحقیقات کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جناح ٹائون سے اغوا ہونے والے چینی جوڑے کی بازیابی کیلئے تحقیقاتی ٹیمیں اپنا کام کر رہی ہیں اور اغوا کے مقام سے شواہد اکٹھے کئے گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں بھی تحقیقا ت کا دائرہ وسیع کیا گیااس کے علاوہ علا قے کی جیو فینسنگ بھی کی جا رہی ہے جو تفتیش میں معاون ثا بت ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :