قومی سطح پر ماحول کو صاف رکھنے اور قدرتی وسائل کے تحفظ کیلئے تما م شہری اپنا اخلاقی فریضہ سرانجام دیں ‘ذکیہ شاہنواز

ہفتہ 27 مئی 2017 14:13

قومی سطح پر ماحول کو صاف رکھنے اور قدرتی وسائل کے تحفظ کیلئے تما م شہری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء)صوبائی وزیر تحفظ ماحول بیگم ذکیہ شاہنوازنے کہا ہے کہ قومی سطح پر ماحول کو صاف رکھنے اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے تما م شہری اپنا اخلاقی فریضہ سرانجام دیں اس ضمن میںپانی کے ضیاںسے پرہیز کریں اور اپنی گاڑیوں کی بر وقت مرمت کروا کر ماحول کو کاربن کے اخراج سے بچائیں ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے یہاں اپنے دفتر میں سول سوسائٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیکٹری مالکان فضائی آلودگی کا موجب بننے والے محرکات کا خاتمہ کر نے کے لیے اقدامات کریں اوراپنی صنعتوں میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی آلات کی تنصیب کے ذریعے ہر صورت بین الاقوامی ما حولیاتی کوالٹی سٹینڈرڈز پر عملدرآمدکو یقینی بنا کر آیندہ نسلوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کریں اس طرح نہ صرف مستقبل میں ہم ماحولیاتی آلودگی سے متعلق ممکنہ خدشات سے محفوظ رہ سکتے ہیں بلکہ اپنی تجارت کو وسعت بھی دے سکتے ہیں۔