Live Updates

ناجائز ذرائع سے پارٹی فنڈز بارے تحریک انصاف کے خلاف کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں پرسوں پیر کو ہوگی

ہفتہ 27 مئی 2017 14:11

ناجائز ذرائع سے پارٹی فنڈز بارے تحریک انصاف کے خلاف کیس کی سماعت الیکشن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2017ء) الیکشن کمیشن میں ناجائز ذرائع سے پارٹی فنڈز کے حصول کے تحریک انصاف کے خلاف کیس کی سماعت پرسوں پیر کو ہوگی ۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی صدارت میں پانچ رکنی بینچ تحریک انصاف کے سابق مرکزی عہدیدار اکبر ایس بابرکی جانب سے دائر کی گئی اس درخواست کی سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے 29 مئی کو اس معاملے پر جواب طلب کررکھا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات