محکمہ موسمیات نے ملک کے بڑے ائیر پورٹس پر جدید سسٹم نصب کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 27 مئی 2017 13:52

محکمہ موسمیات نے ملک کے بڑے ائیر پورٹس پر جدید سسٹم نصب کر دئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 مئی 2017ء): محکمہ موسمیات نے ملک کے بڑے ائیر پورٹس پر جدید سسٹم نصب کر دئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ائیر پورٹس کے لیے جدید ٹیکنالوجی متعارف کروا دی ہے۔ ڈی جی میٹ غلام رسول نے بتایا کہ جدید سسٹم موسم کی رئیل اپ ڈیٹ کے لیے شعبہ ہوا بازی کو فراہم کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ سسٹم نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پر بھی پروازوں کو رئیل ٹائم ڈیٹا فراہم کرے گا۔

یہ سسٹم نیو اسلام آباد ائیر پورٹ آپریشنل ہونے سے قبل ہی نصب کیا جائے گا۔ اس سسٹم کے تحت یورپ اور امریکہ جانے والی پروازوں کے پائلٹس مکمل روٹ پر موسم کی صورتحال پہلے ہی دیکھ سکیں گے۔ ڈی جی میٹ نے بتایا کہیہ سافٹ وئیر ہوا بازی ڈویژن کے تعاون سے فرانس سے لیا جارہا ہے۔ فرانس کے ماہرین محکمہ موسمیات کو اس جدید سسٹم کی تربیت فراہم کر چکے ہیں۔