بالی وڈ فلمسٹار رنویر سنگھ فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 27 مئی 2017 13:47

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 مئی 2017ء) : بالی وڈ کے فلمسٹار رنویر سنگھ فلم کی شوٹنگ کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گئے ۔ رنویر سنگھ کے قریبی ساتھی نے بتایا کہ فلم ''پدماوتی'' کے کلائمیکس سین کی شوٹنگ کے دوران رنویر سنگھ کے سر پر چوٹ آئی لیکن انہوں نے خلل ڈالے بغیر پورا سین عکسبند کروایا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر کی جانب سے ''کٹ'' کی کال دینے تک رنویر سنگھ کے سر سے خون بہنا شروع ہو گیا تھا ۔

خون دیکھ کر فوری طور پر رنویر سنگھ کو بٹھایا گیا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا۔ اسپتال سے ٹانکے لگوانے اور ابتدائی معائنے کے بعد وہ دوبارہ فلم کے سیٹ پر پہنچے اور باقی کا سین شُوٹ کیا۔رنویر سنگھ آج کل سنجے لیلا بھنسالی کے ایک پیریڈ ڈرامہ پر کام کر رہے ہیں جس میں ان کے ساتھی اداکار دیپکا پڈوکون اور شاہد کپور ہیں۔

متعلقہ عنوان :