ملتان‘ رنگا رنگ فیشن شو میں ماڈلز کے جلوؤں نے سماں باندھ دیا

ہفتہ 27 مئی 2017 13:25

ملتان‘ رنگا رنگ فیشن شو میں ماڈلز کے جلوؤں نے سماں باندھ دیا
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء)ملتان میں رنگا رنگ فیشن شو منعقد کیا گیا،جس میں شوخ و چنچل ماڈلز کی دلفریب اداؤں نے سماں باندھ دیا۔تفصیلات کے مطابق دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے صنف نازک کی ریمپ پر واک نے ہر طرف جلوے بکھیر دیئے۔

(جاری ہے)

موسم گرما اور عید کولیکشن کے حوالے سے منعقدہ فیشن شو میں ماڈلز کے انداز ہی نرالے تھے،حسن کی اداؤں نے شائقین کے دل جیت لئے۔ عروسی ملبوسات اور پارٹی وئیر میں خواتین ماڈلز کی ادائیں اپنی جگہ،شیروانی اور کرتے پہنے نوجوانون نے بھی محفل کو چار چاند لگا دییجبکہ معصومانہ انداز میں ریمپ پر واک کرتے بچے بھی کسی سے کم نہ تھے۔فیشن شو کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے میوزک اور ڈانس کا بھی تڑکا لگایا گیا۔