بھارتی فوج خواتین کی عصمت دری اور انہیں اغوا کر سکتی ہے۔ بھارتی سیاستدان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 27 مئی 2017 12:59

بھارتی فوج خواتین کی عصمت دری اور انہیں اغوا کر سکتی ہے۔ بھارتی سیاستدان
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 مئی 2017ء) : بھارتی ریاست کیرالہ کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری کودیری بلاکرشنن نے ایک بیان میں کہا کہ اگر بھارتی فوج کو اضافی اختیارات دئے جائیں تو وہ خواتین کی عصمت دری کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اغوا بھی کر سکتے ہیں اور کوئی ان سے سوال نہیں کر سکتا۔ بھارتی سیاستدان کے اس بیان کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

اپنے بیان میں بھارتی سیاستدان کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی کسی کے ساتھ جو چاہے کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اگر بھارتی آرمی ایک جگہ پر چار سے زائد افراد کو کھڑا دیکھ لے تو فائرنگ کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آرمی کے جوان چاہیں تو وہ کسی بھی عورت کو اغوا کر کے عصمت دری کر سکتے ہیں اور کسی کو ان سے سوال کرنے کا حق نہیں ہے۔ کودیری بلاکرشنن کا یہ بیان وزیر دفاع کے ایک بیان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارتی آرمی کو جنگ کی صورتحال میں کوئی بھی فیصلہ کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ بھارتی آرمی کے افسران کسی بھی سلسلے میں پارلیمنٹ اراکین سے مشاورت کے بغیر خود فیصلہ کرنے کے اہل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :