ایم ایس تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال تبدیل،ڈاکٹر خورشید کو گریڈ19میں ترقی دیکر یہاں تعینات کردیا گیا

ہفتہ 27 مئی 2017 12:57

ایم ایس تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال تبدیل،ڈاکٹر خورشید کو گریڈ19میں ترقی ..
حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) ایم ایس تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال تبدیل،ڈاکٹر خورشید کو گریڈ19میں ترقی دیکر یہاں تعینات کردیا گیا،ڈاکٹر نوید حفیظ ڈولہ دیپالپور ہسپتال میں اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت پنجاب نے بڑے پیمانے پے تقرر وتبادلوں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے مطابق پنجاب بھر کے چودہ ڈاکٹروں کو مختلف جگہوں پے تقرر وتبادلوں میں لاگیا ہے جس میں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال حویلی میں ڈاکٹر خورشید (ماہر امراض قلب) کو بطور ایم ایس کے تعینات کردیا گیا ہے اسی طرح اِن کی یہاں تعیناتی سے قبل ایم ایس کے فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹر نوید حفیظ ڈولہ کا ٹرانسفر یہاں سے دیپالپور ہسپتال کردیا گیا ہے ،دریں اثناء وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پنجاب بھر کے تمام پرائمری ہیلتھ کے زیر انتظام چلنے والے ہسپتالوں کی پرچی فیس ختم کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے جس کا اطلاق 29مئی سے ہوگا پرچی فیس کو ختم کرنے کے اعلان کو عوام نے وزیر اعلیٰ کا انتہائی بہترین اور عوام دوست اِقدام قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :