ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے پانچ تھانوں کے ایس،ایچ،اوز تبدیل کردیئے

ہفتہ 27 مئی 2017 12:57

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے پانچ تھانوں کے ایس،ایچ،اوز تبدیل ..
حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے پانچ تھانوں کے ایس،ایچ،اوز تبدیل کردیئے،عظمت حیات نئے ایس،ایچ،او تھانہ حویلی لکھا تعینات۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے چھ تھانوں تھانہ حویلی لکھا،تھانہ بصیر پور ،تھانہ حجرہ شاہ مقیم تھانہ چوچک ،پولیس اسٹیشن دیپالپور سٹی اور تھانہ شیر گڑھ کے ایس،ایچ،اوز کو تبدیل کردیا ہے جس کے مطابق ایس،ایچ،او عظمت تھانہ حویلی لکھا،ایس،ایچ،او شیخ اعجاز کو تھانہ بصیر پورایس،ایچ،او رضوان کو تھانہ چوچک ایس،ایچ،او مقبول احمد کو تھانہ سٹی دیپالپور اور ایس،ایچ،او فرخ شہزاد کو تھانہ شیر گڑھ تعینات کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :