بجٹ عوام دوست اور متوازی ہے ،ْ ہارون ایوب ہاشمی

ہفتہ 27 مئی 2017 12:57

بجٹ عوام دوست اور متوازی ہے ،ْ ہارون ایوب ہاشمی
حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) بجٹ عوام دوست اور متوازی ہے،گزشتہ حکومتوں کے لئے ہماری قیادت کی عوام اور ملک دوست پالیسیاں روشن مثال ہیں ،چوہدری ہارون ایوب ہاشمی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ نواز کے سرکردہ اہم راہنماء چوہدری ہارون ایوب ہاشمی نے وفاقی بجٹ کے اعلان پے (ڈیرہ ایوب ہاشمی) پے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کے بجٹ عوام دوست ہے اِس میں تقریباًکوئی بھی نیا بڑا ٹیکس لاگو نہیں کیا گیا ،جبکہ ملازمین کی تنخواہوں کا بڑھانا اور دیگر اقدامات اِس بات کا واضح ثبوت ہے کے ہماری قیادت ملک اور عوام کی خیر خواہ ہے اور آنے والا دور بھی مسلم لیگ نواز کا ہی ہے،چوہدری ہارون ایوب ہاشمی نے یہ بھی کہا کے اُن کی جماعت کے سیاسی مخالفین محض تنقید کی راہ پے چلنے کو ترجیح دیتے ہیں تاہم مسلم لیگ نواز کی مکمل قیادت اور ایک ایک کارکن ملکی ترقی وخوشحالی میں اپنا اپنا کردار ادا کرنے میں دن رات مصروف ِعمل ہے۔

متعلقہ عنوان :