وزیر بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنواز سے این جی اوز کے نمائندگان کی ملاقات

ہفتہ 27 مئی 2017 12:57

وزیر بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنواز سے این جی اوز کے نمائندگان کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) صوبائی وزیر بہبود آبادی و تحفظ ماحول بیگم ذکیہ شاہنوازنے کہا ہے کہ خاندان میں مرکزی حیثیت کی حامل ماں اور بچے کی بہبود میں بہتری لائے جانے اور اس کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے معلومات اور خدمات کی فراہمی کو ممکن بنایا جارہا ہے ۔یہ بات صوبائی وزیر نے یہا ں اپنے دفتر میں صو بہ پنجاب کے تمام شہریوںکی صحت کو یقینی بنائے جانے کے لیے این جی اوز کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب حکومت کا مکمل فوکس عوامی فلاح پر ہے اس مقصد کے لیے سب سے پہلے ماں اور بچے کی اچھی صحت کے پیش نظر مثبت اقدامات کیے جارہے ہیں اور لوگوں کو ضروری معلومات و خدمات دی جارہی ہیں کہ بریسٹ فیڈنگ اور برتھ سپیسینگ ہی وہ ذیعہ ہے جس سے ہر حمل نہ صرف محفوظ ہو سکتا ہے بلکہ پنجاب میں خواتین میں بار بار زچگی سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں اور ہزاروں اموات کو کم کیا جاسکتا ہے اس مقصد کے لیے ڈور ٹو ڈور کمیونٹی ورکرز کام کرر ہے ہیں محکمہ علما ء کے ساتھ ملکر آگاہی مہم چلارہا ہے اور علماء کو ہمارے کسی بھی پیغام پر کوئی اعتراض نہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ محکمہ بہبودآباد ی کے کمیونٹی بیسڈ 900کمیونٹی ورکرز کام کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو انسنٹو دے کرمحکمہ بہبود آبادی انکی خدمات حاصل کرے گاانہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے low CPR علاقوںمیں خصوصی طور پر جنوبی پنجاب میں پیرامیڈیکس اور ڈاکٹرز کو تربیت دی جارہی ہے انکے سنٹرز کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے تاکہ وہ شام کے وقت عوام کوفیملی پلاننگ سے متعلق سہولیات فراہم کریں۔