لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونیوالے چھ ججز نے حلف اٹھا لیا،تعداد 44ہو گئی

ْججز لان میں منعقدہ تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس منصور علی شاہ نے حلف لیا

ہفتہ 27 مئی 2017 12:57

لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونیوالے چھ ججز نے حلف اٹھا لیا،تعداد 44ہو گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے چھ ججز صاحبان نے حلف اٹھا لیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے ججز لان میں منعقدہ سادہ مگر پروقار تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے مستقل ہونے والے ججز سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

جن میں مسٹر جسٹس شاید مبین، مسٹر جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی، مسٹر جسٹس سردار احمد نعیم، مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی ، مسٹر جسٹس شہرام سرور چوہدری اور مسٹر جسٹس سرفراز ڈوگر شامل ہیں ۔

لاہور ہائیکورٹ میںمستقل ججز صاحبان کی تعداد 44 ہو گئی ہے جبکہ 14ایڈیشنل ججز صاحبان فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ حلف بردار کی تقریب میں لاہو رہائیکورٹ کے فاضل ججز صاحبان کے علاوہ ، بارز کے عہدیداروں ، مستقل ہونے والے ججز کے اہل خانہ اور وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔