کے آئی یومیںکوالٹی انہانسمنٹ سیل کے زیراہتمام سرقہ بارے پالیسی پر تربیتی ورکشاپ

ہفتہ 27 مئی 2017 12:55

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2017ء)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے زیراہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی‘سرقہ کے بارے پالیسی کے اہم موضوع پر منعقدہ اس ورکشاپ میں ریسورس پرسن ہائیرایجوکیشن کمیشن کے کوالٹی ایشورنس ڈویژن کے انچارج آفیسر منیر احمد تھے۔ورکشاپ میں تمام شعبوں کے ڈائریکٹرز، چیئرپرسنز، فیکلٹی ، سکردو اور ہنزہ کیمپس کے کوآرڈینٹرز نے شرکت کی۔

ریسورس پرسن نے ورکشاپ میں سرقہ پالیسی کے مختلف پہلوئوں اور اقسام پر روشنی ڈالی اور اس کے مثبت روک تھام کیلئے تجایز دیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میںتعلیمی اداروں کو سرقہ پالیسی پر سنجیدگی سے عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ایک تعلیمی چوری ہے اور اس کاشمار کرپشن میں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ہائرایجوکیشن کمیشن اس تعلیمی کرپشن کی روک تھام کیلئے ملک کے تعلیمی اداروں میں مہم چلاتے ہیں ۔

آج یہ ورکشاپ اس سلسلے کی کڑی ہے۔ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر میر تعظیم اختر نے کہا کہ صرقہ پالیسی پر اس نوعیت کی ورکشاپ پہلی بار کے یو آئی میں منعقد ہورہی ہے۔ اس کے بے شمار تعلیمی فوائد ہیں۔ اس ورکشاپ کو منعقد کرنے کیلئے ہم نے ملک کے انتہائی تجربہ کار ریسورس پرسن کو مدعو کیا گیا ہے۔ میر تعظیم نے کہا کہ یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ نے حال ہی میں سرقہ پالیسی کی باضابطہ منظوری دی ہے ۔ جس کے بعد اس پر سختی سے عملد رآمد شروع کیا جائیگا۔ ورکشاپ کے آخر میں ڈین آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عارف النساء نقوی نے ورکشاپ کے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں جبکہ ریسورس پرسن منیر احمد کو یونیورسٹی شیلڈ پیش کی گی۔