ایرانی سرحد سے اشتعال انگیزی جاری ، مارٹر گولہ پنجگور میں گاڑی پرآ گرا، ایک شخص جاں بحق

ہفتہ 27 مئی 2017 12:39

ایرانی  سرحد سے اشتعال انگیزی جاری ، مارٹر گولہ پنجگور میں گاڑی پرآ ..
پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) ایران کی جانب سے سرحد پر اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ‘ ایرانی سرحد سے فائر کیاگیا مارٹر گولہ پنجگور میں آ گرا ‘ گولہ گاڑی پر گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق ایرانی سرحد سے پاکستانی حدود میں مارٹر گولہ فائر کیا گیا۔ مارٹر گولہ پاک ایران سرحدی شہر پنجگور میں ایک گاڑی پر آ کر گرا جس کے باعث ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :