Live Updates

عوام کو 9ارب روپے سے زائد کا تاریخی رمضان پیکج دیا جائے گا،وزیر اعلیٰ پنجاب

صوبہ بھر میں 318سستے رمضان بازار قائم کیے گئے ،10کلو آٹے کا تھیلا250، 20کلو آٹے کا تھیلا500روپے میں دستیاب ہوگا،دال چنا بیسن کھجور سیب مارکیٹ سے سستے کم قیمت پر دستیاب ہوں گے، گھی ‘ کوکنگ آئل ‘چکن ‘ انڈے اور چینی بھی کم نرخوں پر دستیاب ہو گی ‘ تاریخی رمضان پیکج کی خود نگرانی کر رہا ہوں،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا بیان

ہفتہ 27 مئی 2017 12:39

عوام کو 9ارب روپے سے زائد کا تاریخی رمضان پیکج دیا جائے گا،وزیر اعلیٰ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو 9ارب روپے سے زائد کا تاریخی رمضان پیکج دیا جائے گا‘صوبہ بھر میں 318سستے رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں،10کلو آٹے کا تھیلا250جبکہ 20کلو آٹے کا تھیلا500روپے میں دستیاب ہوگا،دال چنا بیسن کھجور سیب مارکیٹ سے سستے کم قیمت پر دستیاب ہوں گے۔

گھی ‘ کوکنگ آئل ‘چکن ‘ انڈے اور چینی بھی کم نرخوں پر دستیاب ہو گی ‘ تاریخی رمضان پیکج کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو 9 ارب روپے سے زائد کا تاریخی رمضان پیکج دیا جائے گا۔ سستے آٹے کی فراہمی پر 8 ارب 78 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ 10 کلو آٹے کا تھیلا 250 روپے میں ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 250 روپے کی سبسڈی سے 500 روپے میں دستیاب ہو گا۔

(جاری ہے)

صوبہ بھر میں 318 سستے رمضان بازار لگائے گئے ہیں صوبے میںموجود ماڈل بازار بھی رمضان بازاروں کے طور پر کام کریں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ سستے رمضان بازاروں مین زرعی فیئر پرائس شاپس قائم کر دی گئی ہیں ۔ شاپس پر دال چنا ‘ بیسن ‘ کیلا ‘ کھجور ‘ سیب مارکیٹ سے کم قیمت پر دستیاب ہوں گے۔ سحر و افطار کے لئے صوبہ بھر میں 2 ہزار سے زائد مدنی دستر خوان قائم کئے گئے ہیں۔ گھی ‘ کوکنگ آئل ‘ چکن ‘ انڈے اور چینی کم نرخوں پر دستیاب ہو گی۔ تاریخی رمضان پیکج کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ خریداری کیلئے آنے والے افراد کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات