کوئٹہ،پولیس اغوا شدہ چینی جوڑے کا سراغ لگانے میں ناکام

ہفتہ 27 مئی 2017 12:39

کوئٹہ،پولیس اغوا شدہ چینی جوڑے کا سراغ لگانے میں ناکام
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن سے رواں ہفتہ اغوا کئے گئے چینی جوڑے کا تاحال سراغ نہ مل سکا، پولیس کا دعوی ہے کہ وہ کیس پر تحقیقات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جناح ٹاؤن سے اغوا ہونے والے چینی جوڑے کی بازیابی کے لئے تحقیقاتی ٹیمیں اپنا کام کر رہی ہیں اور اغوا کے مقام سے شواہد اکٹھے کئے گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں بھی تحقیقا ت کا دائرہ وسیع کیا گیا۔اس کے علاوہ علا قے کی جیو فینسنگ بھی کی جا رہی ہے جو تفتیش میں معاون ثا بت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :