Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے فضل الٰہی کا تمام گرڈ اسٹیشنز پر قبضے کا اعلان

کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو فیڈر کھولنے یا بند کرنے نہیں دیں گے ۔ پولیس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 27 مئی 2017 12:28

پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے فضل الٰہی  کا تمام گرڈ اسٹیشنز پر قبضے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 مئی 2017ء) : پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے فضل الٰہی نے تمام گرڈ اسٹیشنز پر قبضہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گرڈ اسٹیشنز پر قبضے کا اعلان کرتے ہوئے ایم پی اے فضل الٰہی کا کہنا تھا کہ دس گھنٹے سے زیادہ لوڈ شیڈنگ برداشت نہیں کریں گے۔ فضل الٰہی نے کہا کہ اب بھی کئی علاقوں میں بجلی نہیں ہے۔

پارلیمانی سیکرٹری ماحولیات کا کہنا تھا کہ پولیس نے ہمارے کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہیں۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے تمام اراکین اسمبلی سے رابطہ کیا ہے۔ لوڈشیڈنگ کے خلاف پم اپنا آئندہ کے لیے لائحہ عمل تیار کریں گے اور بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔ دوسری جانب پولیس نے ایم پی اے فضل الٰہی کے حامیوں اور بے قابو مظاہرین کو گرفتار کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو فیڈرز بند کرنے یا کھولنے نہیں دیں گے ۔ ترجمان پیسکو کے مطابق صوبائی حکومت نےفضل الہٰی اورعارف یوسف کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی گرڈ پر ساری رات پی ٹی آئی ایم پی اے کا قبضہ رہا۔خسارے والے فیڈر سارے رات چلتے رہے۔ ان تمام تر حالات کی ذمے داری صوبائی حکومت پر ہے لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا۔

اس قسم کے اقدام سے حالات کو گھمبیر بنایا جا رہا ہے۔ عوام کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی راہ پر ڈالا جا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اگر بلوں کی ادائیگی نہیں ہوگی تو یہ زبردستی کی چوری ہے۔ ایم پی ایز لوگوں کو بجلی دینے کا بیڑا اٹھارہے ہیں تو بلز کی ادائیگی کا بیڑا بھی اٹھائیں۔ ایم پی ایز کو دیکھ کر باقی لوگوں نے اس قسم کےاقدام کیے تو صورتحال کیا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کسی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات