حریت رہنما سید علی گیلانی کی گھر میں مسلسل نظر بندی کی مذمت

ہفتہ 27 مئی 2017 12:28

حریت رہنما سید علی گیلانی کی گھر میں مسلسل نظر بندی کی مذمت
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے چیئرمین سید علی گیلانی کی گھر میںمسلسل نظر بندی اور انہیں جمعہ کی نماز کی ادائیگی سے محروم رکھنے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایاز اکبر نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں کہا کہ سیدعلی گیلانی 2010سے مسلسل گھر میں نظر بند ہیں اور افسوسناک بات یہ کہ قابض انتظامیہ انکی نظر بندی کا آج تک کوئی جواز پیش نہیں کر سکی ہے۔ انہوںنے کہا کہ اگلے ماہ سید علی گیلانی کی نظر بندی کے سات برس مکمل ہو جائیں گے ۔ ایاز اکبر نے کہا کہ یہ ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

متعلقہ عنوان :