ایوان صدر اور وزیراعظم نے مختص فنڈ سے 12 سے 17 فیصد اضافی رقم خرچ کی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 27 مئی 2017 11:53

ایوان صدر اور وزیراعظم نے مختص فنڈ سے 12 سے 17 فیصد اضافی رقم خرچ کی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27مئی۔2017ء) حکومت کی جانب سے سادگی کے بلند و بانگ دعوﺅں کے باوجود صدر اور وزیراعظم کے دفاتر نے مالی سال 17-2016 کے دوران مختص فنڈ سے 12 سے 17 فیصد اضافی رقم خرچ کی۔وفاقی بجٹ 18-2017 کے اعداد و شمار کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایوان صدر اور وزیراعظم ہاو¿س کے لیے مقررہ فنڈز میں بالترتیب 12.3 فیصد اور 17.5 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

2013 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ان دونوں دفاتر کے سالانہ بجٹ میں ہر بار اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔علاوہ ازیں ہر سال یہ دونوں دفاتر مقررہ فنڈز سے زائد رقم وصول کرتے ہیں۔خیال رہے کہ مالی سال 17-2016 کے لیے ایوان صدر کے مقررہ فنڈز میں 5 فیصد جبکہ وزیراعظم ہاوس کے فنڈز میں 8 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔جبکہ مالی سال 15-2014 میں ان دونوں دفاتر کے مقررہ فنڈز میں 3 سے 10 فیصد اضافہ سامنے آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :