اسحاق ڈار کا بجٹ پیش کرنا اس ملک کی بد قسمتی ہے ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 27 مئی 2017 11:38

اسحاق ڈار کا بجٹ پیش کرنا اس ملک کی بد قسمتی ہے ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 مئی 2017ء) : نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اسحاق ڈار کا قومی اسمبلی میں کھڑے ہو کر آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنا اس ملک کی بد قسمتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار منی لانڈرنگ کیس کے مجرم ہیں۔

(جاری ہے)

اور یہ بد قسمتی ہے کہ آپ کا بجٹ ایک ایسا شخص پیش کر رہا ہے جسے منی لانڈرنگ کیس میں عامر عزیز کے سامنے دئے گئے بیان پر دو سے تین دن کے بعد جے آئی ٹی کے سامنے طلب کیا جانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حدیبیہ پیپر مل کیس میں اسحاق ڈار وعدہ معاف گواہ نہ بنتے تو انہیں اس وقت تک سزا ہو چکی ہوتی۔ انہوں نے بجٹ پیش کرنے پر اسحاق ڈار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :