بھارتی شہری ڈاکٹر عظمیٰ کی تین شادیوں کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 27 مئی 2017 11:20

بھارتی شہری ڈاکٹر عظمیٰ کی تین شادیوں کا انکشاف
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 مئی 2017ء) : بھارتی شہری ڈاکٹر عظمیٰ کی تین شادیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہری ڈاکٹر عظمیٰ ڈاکٹر عظمیٰ نے پاکستان آمد پر طاہر سے تیسری شادی کی۔ بونیر کے طاہر علی سے محبت کی شادی کرنے اور اس کے بعد اس شادی سے انکار کرنے والی ڈاکٹر عظمیٰ کی یہ تیسری شادی تھی جبکہ عظمیٰ نے طاہر علی کو ایک ہی شادی کا بتایا تھا۔

ڈاکٹر عظمیٰ کی دوسری شادی کا ثبوت ، نکاح نامہ بھی منظر عام پرآ گیا ہے۔ ڈاکٹر عظمیٰ کی ولدیت بھی مشکوک ہے۔ پاسپورٹ پر ڈاکٹر عظمیٰ کے والد کا نام محمد نوشاد، دوسری شادی کے وقت عظمیٰ کے والد کا نام صغیر احمد، جبکہ ٹی بی کے فارم پر عظمیٰ کے والد کا نام کبیر احمد درج ہے۔ ڈاکٹر عظمیٰ کے ان جھوٹوں کا پول کھُلنے کے بعد یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ ڈاکٹر عظمیٰ کسی خاص مقصد سے پاکستان آئی تھیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ڈاکٹرعظمیٰ یکم مئی کو براستہ واہگہ بارڈر پاکستان آئیں جہاں 3 مئی کو انہوں نے پاکستانی شہری طاہر علی کے ساتھ نکاح کیا اور 5 مئی کو بھارتی ہائی کمیشن میں پناہ لے کر یہ بیان دیا کہ میرا طاہر سے زبردستی نکاح کروایا گیا ۔ ڈاکٹر عظمیٰ کو 25 مئی کو براستہ واہگہ بارڈر وطن واپس بھیجا گیا ۔ بھارت واپسی پر ڈاکٹر عظمیٰ نے پاکستان کے خلاف زہر افشانی بھی کی جو ان کے مذموم عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :