باڑہ میں سیکورٹی فورسزکی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ،گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا

ہفتہ 27 مئی 2017 11:28

باڑہ میں سیکورٹی فورسزکی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ،گاڑی کو جزوی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2017ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سیکورٹی فورسزکی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی نیوز چینل کے مطابق خیبر ایجنسی تحصیل کی تحصیل باڑہ میں واقع باڑہ منڈی میں شدت پسندوں نے سڑک کنارے نصب بارودی مواد کو ریموٹ کنٹرول سے اس وقت دھماکے سے اس وقت اڑادیا جب سکیورٹی فورسز کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی ۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔دھماکے میں کسی قسم کاکوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ دھماکہ کے بعد سیکورٹی فورسزاور خاصہ دار وںنے جائے وقوعہ پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا اور علاقہ میں کرفیو نافذ کرد یاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :