وزیر اعظم کی بجٹ اجلاس میں مکمل وقت تک ایوان میں موجودگی ، وزیر خزانہ کی مکمل تقریر سنی ، کئی ارکان کی نواز شریف سے ملاقاتیں

جمعہ 26 مئی 2017 23:40

وزیر اعظم کی بجٹ اجلاس میں مکمل وقت تک ایوان میں موجودگی ، وزیر خزانہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران مکمل وقت تک ایوان میں موجود رہے ، وہ وزیر خزانہ کا خطاب شروع ہونے سے پہلے ایوان آئے اور اجلاس ملتوی ہونے تک موجود رہے ، اس دوران کئی ارکان اسمبلی نے ان کی نشست پر جا کر ان سے ملاقات بھی کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف جمعہ کو ہونے والے بجٹ اجلاس میں اجلاس شروع ہونے سے پہلے ہی ایوان میں پہنچ گئے اور وہ اجلاس ختم ہونے تک ایوان میں موجود رہے۔

اس دوران انہوں نے وزیر خزانہ کی مکمل بجٹ تقریر بھی سنی جب کہ کئی ارکان اسمبلی نے ان کی نشست پر آکر ان سے ملاقات بھی کی ۔ وزیر دفاع، پانی و بجلی خواجہ آصف بھی ان کی نشست پر آکر ان سے بعض اہم امور پر مشاورت کرتے رہے ۔ …(م د)

متعلقہ عنوان :