چمن،پاک افغان سرحد کی مسلسل 22روز بندش کے حوالے سے قبائلی جرگہ مختلف سیا سی رہنمائون اور قبائلی عمائدین کی شرکت

جمعہ 26 مئی 2017 22:54

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) پاک افغان سرحد کی مسلسل 22روز بندش کے حوالے سے قبائلی جرگہ اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کے سربراہی میں سابق صوبائی وزیر نصیر احمد باچا خان ہاوس میں ہوا قبائلی جرگے میں ڈپٹی کمشنر قیصر خان ناصر ،ڈی پی او ساجد مہمند ، اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، سابق صوبائی وزیر نصیر احمد باچا خان،جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولوی محمد حنیف اور چمن شہر کے مختلف قوموں سے قبائلی عمائدین نے شرکت کی قبائلی جرگے میں باب دوستی کی بندش کے باعث پاک افغان موجودہ صورتحال ، باب دوستی بند ہونے سے مقامی افراد کے نقصانات اور باب دوستی کھولنے کیلئے تفصیلی بات چیت ہوئی جرگے میں متفقہ طور پرپاک افغان سرحد باب دوستی کھولنے کیلئے جرگے کے اراکین دونوں ملکوں کے اعلیٰ فوجی حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور پاک افغان سرحد باب دوستی کھولنے کیلئے رابطے تیز کریں گے اس موقع پر اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ جنگ یا سرحد بند کرنا کسی مسئلے کا حل نہیں ہے سرحد کے دونوں جانب پشتون قبائل آباد ہے دنیا کے ترقی یافتہ قوموں نے جنگ کے بجائے بات چیت سے اپنے مسائل حل کئے ہیں جس کے وجہ سے وہ قومیں ترقی کے جانب گامزن ہے مزید کہا کہ کہ جلد متوقہ ہے کہ پاک افغان سرحد بات چیت کے ذریعے کھول دی جائی گی ۔

متعلقہ عنوان :