اٹک: مو ٹر سائیکل چرا نے والے دو مو ٹر سائیکل چوروں کے خلا ف مقدمہ درج

جمعہ 26 مئی 2017 22:52

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) مو ٹر سائیکل چرا نے والے دو مو ٹر سائیکل چوروں کے خلا ف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق سید قاسم حسین شاہ ولد نذیر شاہ ساکن حسن ابدال نے تھانہ سٹی حسن ابدال میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ مو ٹر سائیکل مکینک ہے اور پنجہ روڈ پر دکان بنا رکھی ہے اسے گھر سے فون آیا کہ گھر مہمان آئے ہو ئے ہیں جس نے اپنی ملکیتی مو ٹر سائیکل ہنڈا 125نمبر GTK-3427 گلی مین گیٹ کے ساتھ لو ک کر کے کھڑی کی مو ٹر سائیکل سٹارٹ ہو نے کی آواز سن کر مین گیٹ کی طرف آیا تو میرے شو ر کر نے پر لو گ آگئے جنہو ں نے بتا یا کہ اس کا مو ٹر سائیکل عمر حسین ولد لیاقت علی سکنہ محلہ اندرون حسن ابدال اور سید قمر ولد نور القمر سکنہ بھو ئی موڑ واہ کینٹ بھگا کر لے گئے ہیں ملزمان کی تلاش کر تا رہا جو مجھے نہ ملے پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 381-Aت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔