اٹک: لین دین کے تنازعہ پرجھگڑا ایک شخص زخمی

جمعہ 26 مئی 2017 22:52

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) لین دین کے تنازعہ پرزخمی کر دیا تفصیلات کے مطابق جاوید اقبال ولد حاجی سید رسول اعوان ساکن پنڈی گھیب نے تھانہ پنڈی گھیب میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ اور اس کا بھائی عبدالرحمن صبح سوا چار بجے نماز کے لئے اٹھے تو مین گیٹ کی گھنٹی بجی اور گالی گلوچ کی آواز آئی کہ آپ کو نہیں چھوڑوں گا میری رہائش گاہ دوسری منزل ہے جب نیچے دیکھا تو خرم شہزاد ولد حسن دین سکنہ پنڈی گھیب مسلح پسٹل تیس بور ہمراہ ایک شخص جسے لاہوری کہتے ہیں موجو دتھا ہم نے او پر سے کہا کہ کیا مسئلہ ہے کہ اتنے میں ملک خرم شہزاد للکارتے ہوئے سیدھا فائر کیا جو سامنے سٹیل ہو نے کی وجہ سے خوش قسمتی سے بچ گیا جو کہ فائر سٹیل پر لگا ہمارے شور وا ویلا کر نے پر گلی میں محمد نذیر ولد محمد دین آرہا تھا اس نے بھی یہ واقعہ اپنی آنکھوں سے دیکھا خرم شہزاد بندہ لاہور ی کی کار میںبیٹھ کر چلا گیا خرم شہزاد نے مجھے پر حملہ کر کے سخت زیادتی کی ہے وجہ عناد یہ ہے کہ خرم کا بھائی ظہیر الدین جو ہمارا بہنو ئی ہے اس کے ساتھ ہمارالین دین ہے پولیس نے زیر دفعہ 324/34ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :