اٹک:مسلح افراد نے گاڑی روک کر چھ اور تین سال کی بچیاں اغواء کر لیں

جمعہ 26 مئی 2017 22:52

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) مسلح افراد نے گاڑی روک کر چھ اور تین سال کی بچیاں اغواء کر لیں تفصیلات کے مطابق سہیل اختر ولد محمد نذیر اعوان ساکن حسین آباد واہ کینٹ نے تھانہ نیو ایئر پورٹ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ میری شادی عنصر شاہین سے ہوئی جو دو ماہ قبل وفات پا گئی تھی اس سے میرے دو بیٹیاں چھ سالہ آمنہ سہیل اور تین سالہ انم سہیل ہیں میں اپنی دونوں بیٹیوں کو اپنی کارمیں لے کر فاتحہ خانی کے بعد واپس جا رہے تھے کہ قبرستان سے آگے پل کے قریب عبدالرحمیم ، محمد دین ، وقاص احمد ، عاشق حسین ، کا شف علی ، عبیدہ بیگم سکنا ئے ڈوہیاں ، جاوید اختر ،مسماة عنبر جبین زوجہ محمدعمران سکنا ئے باہتر ہمرا ہ چار نا معلوم اشخاص جو پہلے سے مو جو د تھے ہماری کار کو رو ک لیا جا وید اختر نے مجھے پر اور دیگر ساتھیوں سے کار میں بیٹھے دیگر افراد پر پسٹل تان لیئے اور کہا کہ بچیوں کو اٹھا لو ہم نے روکا تو گاڑی سے اتر کر لات مکوں سے مار نا شروع کر دیا میری بیٹیاں چھینے کے بعد ہمیں مارتے رہے اور جا تے ہو ئے دھمکی دی کہ دوبارہ ادھر آئے یا بیٹوں کا مطالبہ کیا تو ہم تمہیں جان سے مار دیں گے میری بیٹیاں مجھ سے چھین کر اغوا ء کرکے لے گئے پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 365ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :