اٹک: بیو ی کو مار نے والے خاوند کے خلاف مقدمہ درج

ثوبیہ بی بی زو جہ محمد عمران دختر محمد دین اعوان سکنہ محلہ ڈھوک ہائی سکول پنڈی گھیب نے زخمی حالت میں تھانہ پنڈی گھیب میں ایف آئی آر درج کرائی

جمعہ 26 مئی 2017 22:52

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) بیو ی کو مار نے والے خاوند کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ثوبیہ بی بی زو جہ محمد عمران دختر محمد دین اعوان سکنہ محلہ ڈھوک ہائی سکول پنڈی گھیب نے زخمی حالت میں تھانہ پنڈی گھیب میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ اس کی شادی محمد عمران ولد اقبال خان ساکن اخلاص کے ساتھ دو سال قبل ہو ئی وہ اپنے گھر میں اپنے موبائل پر نعت شریف لگا نے لگی تو اس کے خاوند نے کہا کہ آپ دوبارہ نعت شریف شروع سے لگا ئیں جو مجھ سے نعت شریف نہ لگ سکی اور موبائل فون زمین پر گر گیا اس پر خاوند محمد عمران نے غصہ میںآکر میرے منہ پر زورسے مکا ما را جو نا ک پر لگا اور میرے ناک سے خون بہنا شروع ہو گیا مجھے ناک پر شدید درد ہے میری ساتھ اور نند سے مجھے چھڑا محمد عمران نے مجھے گالیاں بھی دیں اور مزید مارنے کی دھمکیاں بھی دیں قبل ازیں وہ مجھے مارتا پیٹتا ہے پولیس نے ڈاکٹری رپورٹ حاصل کر نے کے بعد زیر دفعہ 337-A/IIIت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :