اٹک:ملک بھر میں بینک تین دن کے لیے بند رہیں گے

ہفتہ اور اتوار کو بینک معمول کے مطابق بند رہیں گے جبکہ پیر کے روز زکوةکی کٹوتی کے باعث بینک بند رہیں گے،سٹیٹ بینک آف پاکستان

جمعہ 26 مئی 2017 22:52

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) ملک بھر میں بینک تین دن کے لیے بند رہیں گے تمام پاکستانی اپنے بینک سے متعلق معاملات آج مکمل کرلیںتفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو بینک معمول کے مطابق بند رہیں گے جبکہ پیر کے روز زکوةکی کٹوتی کے باعث بینک بند رہیں گے بینکوں میں اندرونی معاملات کے لیے سٹاف حاضری یقینی بنائے گا تاہم عوامی معاملات نہیں دیکھے جائیں گے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے صارفین کو مطلع کیا ہے کہ اپنے بینکوں سے متعلق ٹرانزیکشن اور دیگر معاملات آج کی تاریخ میں مکمل کر لیں۔

متعلقہ عنوان :