وفاقی بجٹ میں صنعت ، توانائی ، مواصلات اور کوئی ایساشعبہ نہیں جس پر نمایاں توجہ نہ دی گئی ہو ، اپوزیشن تنقید برائے تنقید کر رہی ہے

وفاقی وزیر ہائوسنگ وتعمیرات محمد اکرم خان درانی کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 26 مئی 2017 22:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ وتعمیرات محمد اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں صنعت ، توانائی ، مواصلات اور کوئی ایساشعبہ نہیں جس پر نمایاں توجہ نہ دی گئی ہو ، اپوزیشن تنقید برائے تنقید کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے تھا کہ وہ بجٹ سے پہلے تجاویز دے لیکن ان کی طرف سے کوئی تجاویز نہیں آئیں اور اب اسے مایوس کن کہہ رہی ہیں ۔ انہوں نے کہ اکہ صنعت ، تجارت، توانائی ، مواصلات ، تنخواہ دار طبقہ ، زراعت اور ہر شعبہ ہائے زندگی پر بجٹ میں توجہ دی گئی ہے اس لئے یہ متوازن اور عوام دوست بجٹ ہے ۔ (ار)