آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ وزیراعظم نواز شریف کی معاشی اور اقتصادی ترقی کی پالیسیوں کا عکس ہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری

جمعہ 26 مئی 2017 22:46

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ وزیراعظم نواز شریف کی معاشی اور اقتصادی ..
کوئٹہ۔26مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے 2017-18 کے پیش کئے جانے والے وفاقی بجٹ کو متوازن قرار دیتے ہوئے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وفاقی وزیر خزانہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ وزیراعظم محمد نواز شریف کی معاشی اور اقتصادی ترقی کی پالیسیوں کا عکس ہے جن پر عملدرآمد سے پاکستان ایشیاء کا ٹائیگر بنے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کرکے ثابت کردیا ہے کہ موجودہ حکومت صحیح معنوں میں عوامی حکومت ہے‘ بجٹ پر کوئی نیا ٹیکس نہ لگا کر عوام کو ریلیف فراہم کیاگیا ہے جبکہ سرکاری ملازمین تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے ملازمین کو درپیش مالی مسائل کم ہوں گے‘ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے مجموعی قومی ترقیاتی پروگرام میں 3فیصد اضافہ کرکے تاریخی اقدام کیا ہے جبکہ سی پیک کے منصوبوں اور سماجی شعبہ کی ترقی کیلئے خطیر فنڈز مختص کئے گئے ہیں جس کے ملکی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اورروزگار کی فراہمی اور معاشی استحکام کو فروغ حاصل ہوگا۔