حسین نواز کی جے آئی ٹی کے دو ممبران پر اعتراضات، سپریم کورٹ میں متفرق درخواستوں کی سماعت کے لئے خصوصی بنچ تشکیل

جمعہ 26 مئی 2017 22:44

حسین نواز کی جے آئی ٹی کے دو ممبران پر اعتراضات، سپریم کورٹ میں متفرق ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کی جانب سے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی ( جے آئی ٹی )کے دو ممبران عامر عزیزاور بلال رسول پر اعتراضات کے حوالہ سے دائر کی گئی متفرق درخواستوں کی سماعت کے لئے جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل تین رکنی خصوصی بنچ تشکیل دے دیا ہے ، جو سوموار 29مئی کو سماعت کرے گا، اس سلسلہ میں اٹارنی جنرل اور درخواست گزار حسین نواز کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔