وزارت مذہبی امور کی جانب سے جنوبی پنجاب میں عازمین حج کی تربیت کا سلسلہ جاری

جمعہ 26 مئی 2017 22:32

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) وزارت مذہبی امور کی جانب سے جنوبی پنجاب میں عازمین حج کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز اسٹیٹ بنک آڈیٹوریم ملتان میں مسلسل تیسری حج ٹریننگ کام اہتمام کیا گیا جس میں حج ڈائریکٹر ریحان عباس کھوکھر، مسلم لیگی رہنما و گورنر پنجاب کے صاحبزادے آصف رفیق رجوانہ اور سینئر آفیسر وزارت مذہبی امور صاحب رضا کھرل نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

(جاری ہے)

ملتان میں ہونے والی تیسری حج ٹریننگ کے دوران سید امتیاز شاہ، محمد سلیم بلالی، ریحان قادری اور دیگر عازمین حج کو مناسک حج کے حوالے سے تربیت دی۔ ورکشاپ سے اجمل فاروق باجوہ، رانا محمد آصف، نواب خان، محمد اسلم بھٹہ، محمد اشفاق، رانا محمد سلیم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر مناسک حج کے متعلق درست جواب دینے والے عازمین کرام کو حج کٹ پر مشتمل ٹرالی بیگ سے بھی نوازا گیا ملتان میں چوتھی ورکشاپ آج 27 مئی کو اسٹیٹ بنک آڈیٹوریم ملتان میں منعقد ہو گی۔