Live Updates

آئندہ الیکشن میں عمران خان سمیت ان کے وزیروں کی ضمانتیں ضبط کر ا دیں گے، صوبہ کی عوام جھوٹے اور منافق عمران خان کو پہنچان چکے ہیں عمران خان صوبہ کے نوجوانوں کا مجرم ہے خوابوں میں خود کو وزیر اعظم دیکھنے والا شیخ چلی نے نوجوانوں کے ساتھ چار سال سے فراڈ کر رہا ہے چار سال دھرنوں اور کنٹینر میں گزار دیے ہم نے ان کو صوبہ خیبر پختوانخواہ میں موقع فراہم کیا تھا ، اسحاق ڈار نے سب سے بڑا بجٹ پیش کرکے ریکارڈ قائم کر دیا ہے

مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام کا عوامی جلسہ عام سے خطاب

جمعہ 26 مئی 2017 22:32

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں عمران خان سمیت ان کے وزیروں کی ضمانتیں ضبط کر ا دیں گیں صوبہ کی عوام جھوٹے اور منافق عمران خان کو پہنچان چکے ہیں عمران خان صوبہ کے نوجوانوں کا مجرم ہے خوابوں میں خود کو وزیر اعظم دیکھنے والا شیخ چلی نے نوجوانوں کے ساتھ چار سال سے فراڈ کر رہا ہے چار سال دھرنوں اور کنٹینر میں گزار دیے ہم نے ان کو صوبہ خیبر پختوانخواہ میں موقع فراہم کیا تھا ہم نے ان کو سیڑھی دی تھی جس سے یہ خودہی گر چکے ہیں کدھر ہے تبدیلی اور اصلاحات نام نہاد احتساب کدھر گیا ہے کسی کو نظر کیوں نہیں آتا ۔

وہ ہری پور میں سوئی گیس فراہمی کی افتتاحی تقریب کے دوران عوامی جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر کارکنوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی اس موقع پر سیئنر مرکزی صوبائی صدر پیرصابرشاہ ایم این اے بابر نواز خان صوبائی پارلیمانی لیڈر اورنگزیب نلوٹھہ ایوب آفریدی سمیت دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں جزل حامد ڈی جی احتساب معدنیات بنک سکینڈل کے بعد انھوںنے احتساب نام کو ہی بدنام کرکے رکھ دیا ہے اداروں کے تقدس کو پامال کرکے اپنی مرضی کے فیصلے چاہتے ہیں انھوںنے کہا کہ آج اسحاق ڈار نے سب سے بڑا بجٹ پیش کرکے ریکارڈ قائم کر دیا ہے مجھ پر سات حملے کیے گے دہشت گردی عروج پر تھی ہم نے پاک فوج کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے اب حالات کنٹرول میں ہیں سوئی گیس موٹر وے ایکسپریس وے سمیت ستر ارب روپے منصوبے ہری پور کو وزیر اعظم نواز شریف نے دیے ہیں تاکہ عوام خوشحال ہو سکیں ان کی بنیادی ضروریات پوری ہو سکیںکے پی کے کی عوام نے فیصلہ کر دیا ہے کہ آئندہ الیکشن میں عوام شیر کا ہی ساتھ دیں گیں انھوںنے کہا کہ ان کے خود وزیر کرپشن میں ملوث ہیں ان کے جس وزیر کی جیب میں ہاتھ ڈالو واپس خالی نہیں آتا ہے دوسروں پر تنقید کر کے یہ کیا چاہتے ہیں اس موقع پرقومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی نے خطاب کے دوران کہا کہ عمران خان سیاسی کنگلا ہے اس کنگلے خان ایبٹ آبا دمیں سکول کے بچوں کو بلا کر جلسہ کیا ہے جس میں ہزارہ کی خواتین کے بارے میں نازیا الفاظ استعال کیے ہیں جس کی مزمت کرتا ہوں ہزارہ میںا س کے ساتھ شیڈا ٹلی جیسے لوگ اس کے اردگرد جمع ہوئے ہیں ہزارہ میں گندی زبان اب استعمال نہیں کرنے دیں گیں نہ ہی ہماری رویات ہیں کم ظرف صوبہ کے وزیر اعلی کو آئندہ الیکشن کے بعد اس کے وزیروں کی چمٹی سے بھی کرپشن نکال کر سامنے لائیں گیں ان کو چھوڑیں گیں نہیں سب کے سامنے بے نقاب کریں گے۔

ڈپٹی اسپیکر نے آئندہ الیکشن میں این اے انیس مسلم لیگ ن کا ٹکٹ بھی موجودہ ایم این اے بابر نواز خان کو دینے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اگلے الیکشن بھی نوجوان ایم این اے بابر نواز خان پارٹی ٹکٹ پر پہ لڑیں گیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات