سورج کا پارہ چڑھتے ہی بجلی کا بحران بھی شدید ، شہری ‘دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10سے 18گھنٹے تک پہنچ گیا

63میگا واٹ طلب کے مقابلے میں17022میگا واٹ پیداوار، بجلی بحران کیساتھ پانی کی قلت نے عوام کی مشکلات مزید بڑھا دیں

جمعہ 26 مئی 2017 22:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) سورج کا پارہ چڑھتے ہی بجلی کا بحران بھی شدید ہو گیا ، مختلف شہری اوردیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10سے 18گھنٹے تک پہنچ گیا ، بجلی بحران کے ساتھ پانی کی قلت نے عوام کی مشکلات مزید بڑھا دیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز موسم کی شدت میں اضافے سے بجلی کی طلب بھی بڑھ گئی ۔ مختلف شہری علاقوں میں 8سے 10جبکہ دیہی علاقوں میں 16سے 18گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی طرف سے مختلف علاقوں میں مینٹی ننس کے نام پر بھی گھنٹوں شٹ ڈائون کا سلسلہ جاری رہا جس سے عوام شدید مشکلات سے دوچار رہے ۔اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی طلب20963میگا واٹ ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کے مقابلے میں پیداوار 17002میگا واٹ رہی ۔ ہائیڈل سے 5701،جنکوز سے 2672،آئی پی پیز سے 8629میگا واٹ بجلی کا حصول ممکن ہو سکا۔ دوسری طرف بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں ٹیوب ویل نہ چلنے کے باعث پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے اور کئی علاقوں میں عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ۔

متعلقہ عنوان :