وزیر اعلی سے پاکستان کسان اتحاد کے سربراہ چوہدری محمد انور کی قیادت میں وفدکی ملاقات

کسان اتحاد کے وفد کا مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کسان دوست پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار شہباز شریف نے کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ اور مسائل حل کرانے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے،چوہدری انور پنجاب حکومت کی جانب سے بنائے گئے زرعی کمیشن میں کاشتکاروں کے نمائندوں کو شامل کیا گیا ہے ،یہ کمیشن کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے ایک پلیٹ فارم ہے، تین ماہ بعد باقاعدگی سے اجلاس ، صدارت خود کرونگا،کھاد پر دی جانیوالی اربوں روپے کی سبسڈی سے کسان کو ریلیف ملا ہے ،مفادات پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائیگی،وزیراعلی

جمعہ 26 مئی 2017 22:22

وزیر اعلی سے پاکستان کسان اتحاد کے سربراہ چوہدری محمد انور کی قیادت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے جمعہ کو یہاں پاکستان کسان اتحاد کے سربراہ چوہدری محمد انور کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی ،کسان اتحاد کے وفد نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کسان دوست پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے،کستان کسان اتحاد کے سربراہ چوہدری محمد انور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے ہمیشہ کاشتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں،شہباز شریف جیسے محنتی اور دیانتدار وزیر اعلی نے کاشتکاروں کے مفادات کا ہر موقع پر تحفظ کیا ہے اورہر سطح پر ہمارے مسائل حل کرانے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے، وزیراعلی محمد شہبازشریف نے جمعہ کو اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ اوران کے حقوق کیلئے پہلے بھی ٹھوس اقدامات کئے آئندہ بھی کریں گے ،پنجاب حکومت کی جانب سے بنائے گئے زرعی کمیشن میں کاشتکاروں کے نمائندوں کو شامل کیا گیا ہے اور یہ کمیشن کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے ،زرعی کمیشن کا ہر تین ماہ بعد باقاعدگی سے اجلاس ہو گا اور اجلاس کی صدارت میں خود کروں گا - انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور کسانوں کی محنت کے باعث رواں برس گندم کی ریکارڈ فصل ہوئی ہے - انہوں نے کہاکہ کھاد پر دی جانے والی اربوں روپے کی سبسڈی کے باعث کسان کو ریلیف ملا ہی- انہوںنے کہاکہ کاشتکاروں کے مفادات پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی- صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ ، نعیم اختر بھابھہ ، سیکرٹری زراعت کے علاوہ کسان اتحاد کے عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھی-

متعلقہ عنوان :