راولپنڈی : ضلعی انتظامیہ اور ذخیرہ اندوزوں و گراں فروشوں کی مبینہ ملی بھگت

ْ مقررہ مدت میں 3دن تاخیر کے باوجود شہر میں خصوصی 5رمضان بازاروں کا انعقاد ممکن نہ ہوسکا مسلم لیگ ن کے عہدیداروں کی جانب سے سٹالوں کی مبینہ بندر بانٹ اورن لیگ کے حامیوں کی سٹالوں کی الاٹمنٹ کی شرط نے انتظامیہ کو بھی بے بس کر دیا رمضان المبارک میں1روز باقی رہ جانے کے باعث غریب سفید پوش طبقہ اوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں رمضان کی خریداری پر مجبور ہو گیا

جمعہ 26 مئی 2017 22:17

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) ضلعی انتظامیہ اور ذخیرہ اندوزوں و گراں فروشوں کی مبینہ ملی بھگت سے مقررہ مدت میں 3دن تاخیر کے باوجود راولپنڈی شہر میںخصوصی5رمضان بازار وں کا انعقاد ممکن نہ ہو سکامسلم لیگ ن کے عہدیداروں کی جانب سے سٹالوں کی مبینہ بندر بانٹ اورن لیگ کے حامیوں کی سٹالوں کی لاٹمنٹ کی شرط نے انتظامیہ کو بھی بے بس کر دیا راولپنڈی میں کمیٹی چوک اور حیدری چوک میں پہلے سے لگنے والے اور فعال ہفتہ واربازاروں کو رمضان بازار کا نام دے کر رمضان کے لئے خصوصی طور پر لگائے جائے والے بازاروں میں سست روی کا شکار ہو گئی جس سے رمضان المبارک میں1روز باقی رہ جانے کے باعث غریب سفید پوش طبقہ اوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں رمضان کی خریداری پر مجبور ہو گیا وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے رمضان المبارک میںعوام کو سستے داموں معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی کی ہدایات پر پورے پنجاب کی طرح ضلع راولپنڈی میں بھی 16 سستے رمضان بازارقائم کئے جانے تھے جس کے لئے قائم مقام کمشنر نے رواں ماہ کے آغاز(9مئی کو) پر 24مئی سے یہ بازارمکمل طور پر فعال کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کسی ایک بازار میں بھی انتظامات مکمل نہ کر سکی اس ضمن میں کمیٹی چوک میں واقع ہفتہ وار بازار میں پرانے سٹال ہولڈروںکی جگہ نئے سفارشی لوگوں کو سٹال الاٹ کرنے پر بازار کے سٹال ہولڈروں اورا نتظامیہ میں ٹھن گئی جس پر اے سی سٹی ملیحہ جمال کی مبینہ ہدایات پر وارث خان پولیس نے کمیٹی چوک بازار کی متحدہ انجمن تحفظ دکانداران کے سیکریٹری جنرل سمیت متعدد سٹال ہولڈروں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا جس پر کمیٹی چوک رمضان بازار کے تاجروں نے ہڑتال کر دی اور تمام دن بازار میں کاروبار زندگی بند رہا اسی طرح پبلک پارک کے سامنے خصوصی رمضان بازار میں جمعہ کی رات تک سٹالوں کی الاٹمنٹ اور بازار میں سہولیات کی فراہمی کا کام مکمل نہ ہونے سے یہ بازار بھی فعال نہ ہو سکا شمس آباد رمضان بازار کے سٹال حاصل کرنے سے محروم رہ جانے والے افراد نے بتایا کہ انہوں نی10دن پہلے سے درخواست دے رکھی تھی جس پر انتظامیہ نے ان کانام لسٹ میں شامل کر کے سٹال الاٹ کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن جمعہ کے روز یکدم نئی فہرست تیار کر کے ان کانام لسٹ سے نکال دیا گیا ان افراد نے الزام لگایا کہ نئی فہرست میں انتظامیہ نے اراکین اسمبلی اور ن لیگ کے عہدیداروں کی مرضی کے افراد کو شامل کیا ہے ادھر شہری رمضان المبار ک میں ایک دن رہ جانے کے باعث حیدری چوک ، شمس آباد، خیابان سرسید ، ڈھوک حسو اور کمیٹی چوک بازاروں کا طواف کرتے رہے جہاں پر کسی جگہ بھی مطلوبہ اشیائے خوردونوش موجود نہ تھیں جبکہ انتظامیہ اپنی غلطیاں چھپانے کے لئے میڈیا کو غلط معلومات فراہم کرتی رہیں اور خود ساختہ پریس ریلیزیں جاری کر کے سب اچھا ثابت کرنے کی کوشش کرتی رہیں اس ضمن میں تعلقات عامہ پنجاب ضلع راولپنڈی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق رمضان بازاروں کے انتظامات کو تیزی سے حتمی شکل دی جا رہی ہے سٹال لگائے جا رہے ہیں پھل، سبزیاں، اور اجناس رمضان بازاروں میں پہنچائی جا رہی ہیں قائم مقام کمشنر اور ڈپٹی کمشنر طلعت محمود گوندل اور ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسران رمضان بازاروں میں تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں نواز شریف پارک میں لگایا جانیوالا رمضان بازار ضلع راولپنڈی کا سب سے بڑا سستا رمضان بازار ہے گرم موسم کے پیش نظر تمام سستے رمضان بازاروں میں ٹھنڈک کا خاطرخواہ انتظام کیا گیا ہے جبکہ نواز شریف پارک کے رمضان بازار میں ائر کنڈیشنرز بھی لگاکے علاوہ تمام رمضان بازاروں میں بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے جنریٹرز بھی لگائے جا رہے ہیں سستارمضان بازاروں میں آٹا کا 10کلو گرام کا تھیلا 250روپے میں فراہم کیا جا رہاہے جبکہ تمام سستا رمضان بازاروں میں محکمہ زراعت کے زیر انتظام گرین چینل بھی لگایا گیا ہے جہاں کیلا، کھجور، سیب، دال چنا اور بیسن پر 20روپے فی کلو سبسڈ ی بھی دی جار ہی۔

متعلقہ عنوان :