وفاقی حکومت کے وی آئی پی سیکورٹی پر ایک ارب 23 کروڑ ‘ صدر مملکت کی سیکیورٹی پر 14 کروڑ خرچ‘ نواز حکومت نے اضافی گرانٹ کی منظوری مانگ لی

جمعہ 26 مئی 2017 22:14

وفاقی حکومت کے وی آئی پی سیکورٹی پر ایک ارب 23 کروڑ ‘ صدر مملکت کی سیکیورٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) صدر مملکت ممنون حسین کی سکیورٹی پر خرچ ہونے والے اضافی 14 کروڑ روپے کی منظوری قومی اسمبلی سے لینے کیلئے مطالبات زر پیش کردیئے گئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے وی آئی پی کی سکیورٹی آلات اور فول پروف گاڑیوں کی خریداری پر ایک ارب 25 کروڑ روپے پارلیمنٹ سے منظوری کے بغیر خرچ کئے تھے جس کی منظوری اب بجٹ میں حاصل کی جائے گی۔

وفاقی حکومت نے موجودہ مالی سال کے دوران 5 ڈبل کیبن گاریاں اور 2 سوزوکی گاڑیوں پر 2 کروڑ 22 لاکھ 88 ہزار خرچ کرنے کا دویٰ کیا ہے جبکہ شہداء کے خاندان کیلئے پلاٹ اور معاوضہ کے نام پر 173 ملین روپے خرچ کئے ہیں۔ وزارت دفاع نے دو ہیلی کاپٹر کے انجن کی خریداری پر ایک ارب 70 کروڑ روپے خرچ کردیئے ہیں جن کی منظوری موجودہ بجٹ میں کی جائے گی جبکہ 6 ایو ی ایشن سکوارڈرن ہیلی کاپٹرز کیلئے الات کی خریداری پر 38 کروڑ روپے سے زائد خراجات کئے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی عرب سے نکالے گئے ملازمین کے نام پر 50 کروڑ کونسل آف آرٹس کالج کے نام پر چار کروڑ خرچ کئے گئے ہیں۔ ائیرپورت سیکیورٹی فورسز نے بھی اصافی 45 کروڑ کے اخراجات کردیئے ہیں جن کی منظوری اب لی جائے گی۔ موسمیاتی محکمہ کے ملازمین کی دوران ملازمت ہلاکت کے نتیجہ میں ورثناء کو چار کروڑ 21 لاکھ خرچ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے وزیراعظم سیکرٹریٹ وزیراعظم اصلاحاتی پروگرام کے نام پر ایک ارب 12 کروڑ اضافی خرچ کرکے مختلف عیاشیوں پر اڑا دیئے تھے ۔

پولی لینک نے اصل بجٹ سے زیادہ 14 کروڑ خرچ کئے ہیں پارلیمنٹ ہائوس مین اے سی کی تنصیب پر آٹھ کروڑ خرچ کئے گئے ہین۔ یو ایس ایڈ بلڈنگ کی مرمت کے نام پر سات کروڑ خرچ کئے گئے ہیں۔ پمز انتظامیہ نے بھی اضافی 18 کروڑ 6 لاکھ خرچ کئے ہین جس میں ڈیلی ویجز ملازمین کے نام پر 29 کروڑ روپے کھائے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے ذاتی ملازمین کو گزشتہ سال 13 کروڑ ساٹھ لاکھ ادا کر رکھے ہیں جبکہ وزیراعظم نے صوابدیدی گرانٹ کے طور پر ایک کروڑ روپے ملازمین میں تقسیم کئے ہیں۔ (عابد شاہ/رانا مشتاق)

متعلقہ عنوان :