مفتی پوپلزئی کو رمضان کے چاند کی ایک شہادت موصول: نجی ٹی وی

muhammad ali محمد علی جمعہ 26 مئی 2017 21:43

مفتی پوپلزئی کو رمضان کے چاند کی ایک شہادت موصول: نجی ٹی وی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2017ء) مفتی پوپلزئی کو رمضان کے چاند کی ایک شہادت موصول ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں رمضان المبارک کا چاند کہیں نظر نہیں آیا۔

(جاری ہے)

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اس حوالے سے تاحال حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔ لیکن دوسری جانب پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی پوپلزئی کو رمضان کے چاند کی ایک شہادت موصول ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔