بجٹ میں صنعت، تجارت، توانائی، مواصلات، اور زراعت سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی پر توجہ دی گئی ہے،وفاقی وزیر محمد اکرم درانی

جمعہ 26 مئی 2017 22:14

بجٹ میں صنعت، تجارت، توانائی، مواصلات، اور زراعت سمیت ہر شعبہ ہائے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات محمد اکرم درانی نے کہا ہے کہ بجٹ میں صنعت، توانائی اور مواصلات سمیت کوئی شعبہ ایسا نہیں جس پر نمایاں توجہ نہ دی گئی ہو، اپوزیشن تنقید برائے تنقید کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے تھا کہ وہ بجٹ سے پہلے تجاویز دے لیکن ان کی طرف سے کوئی تجاویز نہیں آئیں اور اب اپوزیشن بجٹ کو مایوس کن کہہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعت، تجارت، توانائی، مواصلات، تنخواہ دار طبقہ، زراعت اور ہر شعبہ ہائے زندگی پر بجٹ میں توجہ دی گئی ہے اس لئے یہ متوازن اور عوام دوست بجٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :