وفاقی بجٹ بادی النظر میں متوازن، تفصیل جاننے کے بعد مشترکہ پالیسی اختیار کی جائے گی ،صدر راولپنڈی چیمبر

جمعہ 26 مئی 2017 22:09

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر خواجہ راشد وائیں نے بجٹ برائے سال 2017-18 کو بادی النظر میں متوازن بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ کی تفصیل جاننے کے بعد فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز اور دیگر چیمبر ز کے ساتھ مل کر مشترکہ پالیسی اختیار کی جائے گی ، ظاہری طور پر بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ، تاہم تاجر برادری کی توقعات کے خلاف ہے محصولات کا ہدف غیر حقیقت پسندانہ ہے حکومت جی ڈی پی کا ٹارگٹ حاصل نہ کرسکی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے چیمبر کے نائب صدر عاصم ملک، سابق صدر اسد مشہدی، تاجر تنظیموں کے نمائندوں شیخ صدیق، طاہر تاج بھٹی، مجلس عاملہ کے اراکین و دیگر چیمبر اراکین نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ گزشتہ9 سال میں سب سے زیادہ 5.3فیصد تک ترقی حاصل کی گئی زراعت کے شعبے میں جہاں پچھلے سال شرح نمو منفی تھی اس سال 3.46فی صد تک ترقی حاصل کی اس کو سراہتے ہیں زرعی مشینری کی درآمد پر چھوٹ سے شعبہ ترقی کرے گافی کس آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے نے 7.7کے ہدف کے مقابلے میں 5.0فی صدترقی حاصل کی اس پر تشویش ہے کیونکہ کاروباری لاگت میں اضافے کے باعث صنعتی شعبہ تنزلی کا شکار ہے تجارتی خسارے میں اضافہ تشویش کا باعث ہے ترسیلات زر میں کمی پر تشویش ہے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مراعات دی جائیں نان فائلرکے لیے ٹیکس میں اضافہ خوش آئند ہے تاہم حکومت کو چایئے کہ وہ لوگوں کو فائلر بننے کی طرف راغب کرنے کے لیے سہولیات دے اور پر کشش مراعات کا اعلان کرے انہوں نے کہا کہ بجٹ کی تفصیل جاننے کے بعد مزید تبصرہ کیا جا سکے گا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :