کینیڈا میں عیدکی خوشی میں پوسٹل اسٹیمپ جاری

جمعہ 26 مئی 2017 22:09

ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) کینیڈا کے محکمہ ڈاک نے عیدالفطر اور عید الضحیٰ کی خوشی میں پوسٹل ا سٹیمپ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین حکومت نے مسلمانوں کے مذہبی تہوار عیدالفطر اور ملک کی 150ویں سالگرہ کی خوشی میں پوسٹل اسٹیمپ جاری کیا ،ْاس سٹیمپ میں عربی اور انگریزی میں عید مبارک لکھا گیا ،ْمحکمہ ڈاک کے مطابق اس پوسٹل ا سٹیمپ کو 3 سال کیلئے جاری کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اسلامی فیسٹیولز کی مناسبت سے کینیڈا میں 50 سال قبل پوسٹل ا سٹیمپ جاری کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :