موجودہ بجٹ غیر انسانی بجٹ ہے ‘170 ارب روپے کی اسپیشل ترقیاتی سکیموں کو دھاندلی کے لئے استعمال کیاجائیگا ،ْنفیسہ شاہ

جمعہ 26 مئی 2017 22:07

موجودہ بجٹ غیر انسانی بجٹ ہے ‘170 ارب روپے کی اسپیشل ترقیاتی سکیموں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ غیر انسانی بجٹ ہے ‘170 ارب روپے کی اسپیشل ترقیاتی سکیموں کو دھاندلی کے لئے استعمال کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ بجٹ (ن) لیگ کا اپنا بجٹ ہے ،ْ (ن) لیگ نے موجودہ بجٹ کے ذریعے ڈھاندلی کا پلان بنایا ہے۔ 170 ارب روپے کی اسپیشل ترقیاتی سکیموں کو دھاندلی کیلئے استعمال کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ بجٹ غیر انسانی بجٹ ہے۔ ٹیکس ٹارگٹ پورے نہیں ہوئے ،موجودہ بجٹ لفاظی سے زیادہ کچھ نہیں۔

متعلقہ عنوان :