ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی بجٹ 18۔2017 مسترد کرنے کا اعلان کردیا

جمعہ 26 مئی 2017 22:07

ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی بجٹ 18۔2017 مسترد کرنے کا اعلان کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے وفاقی بجٹ 18۔2017 مسترد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں غریبوں پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستارنے کہاکہ موجود ہ بجٹ اسٹیٹس کو بجٹ ہے ،ہمارا مطالبہ ہے سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے کم کرکے 9 فیصد اور پٹرولیم لیوی کوختم کیا جائے ، سیلز ٹیکس ختم کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ سال بھر منی بجٹ آتے رہیں گے لیکن اس بجٹ میں غریبوں پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھایا گیا یہی نہیں نوجوانوں،خواتین،غیر مسلموں کیلئے موجودہ بجٹ میں کچھ نہیں رکھا گیا۔