کوئٹہ ،جناح ٹاون میں تحریک انصاف کے رہنما عظیم کاکڑ پر نامعلوم افراد کا حملہ، زخمی ،ہسپتال منتقل

جمعہ 26 مئی 2017 22:07

کوئٹہ ،جناح ٹاون میں تحریک انصاف کے رہنما عظیم کاکڑ پر نامعلوم افراد ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاون میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عظیم کاکڑ پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاون میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی پبلک ریلیشن کوآڈنیٹر عظیم کاکڑ پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئے پولیس نے زخمی کو سول ہسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردیا جہاں انہیں طبعی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔