Live Updates

چیئرمین تحریک انصاف کی کسانوں پر حکومتی تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت

اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکلنے والے کسانوں پر تشدد آمرانہ سوچ کا مظہر ہے،عمران خان

جمعہ 26 مئی 2017 21:56

چیئرمین تحریک انصاف کی کسانوں پر حکومتی تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کسانوں پر حکومتی تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کی نظر میں کسانوں، مزدوروں، محنت کشوں اور پسے ہوئے طبقے کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکلنے والے کسانوں پر تشدد آمرانہ سوچ کا مظہر ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئین پاکستان شہریوں کو پرامن احتجاج کا پورا حق دیتا ہے۔تحریک انصاف نواز حکومت کے اس آمرانہ طرز عمل کی شدید مذمت کرتی ہے۔طاقت آزمانے کی بجائے حکومت کسانوں کو انکے حقوق دی:

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات