لیپ ٹاپ سکیم میں دینی مدارس کے طلباء کو بھی شامل کرنے کی حکومتی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہیں، ڈاکٹر نیاز اکمل

جمعہ 26 مئی 2017 21:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) فرید ہومیو پیتھک ریسرچ سوسائٹی کے صدر پروفیسر ہومیو پیتھک ڈاکٹر نیاز اکمل نے کہا ہے کہ حکومت کی لیپ ٹاپ سکیم میں دینی مدارس کے طلباء کو بھی شامل کرنے کی حکومت کی تجویز ہے اور اس تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں ڈاکٹر نیاز اکمل نے کہا کہ ملک بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات کو بھی لیپ ٹاپ دیئے جانے کی لسٹ میں شامل کیا جائے اس سے حکومت کی نیک نامی کے ساتھ ساتھ ہومیو پیتھک طلباء طالبات میں اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نیاز اکمل نے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ میں ہومیو پیتھک طریقہ علاج کو موثر نمائندگی دی جائے اس سے صحت کے بجٹ پر اٹھنے والے اخراجات میں نمایاں کمی ہو گی اور عوام کو پانی پسند کا زور اثر طریقہ علاج اپنانے کی آزادی ملے گی۔۔(علی)

متعلقہ عنوان :