خواص کی تابع فرمانی کی بجائے عوام کی خدمت کر رہے ہیں،پرویز خٹک
اداروں میں سیاسی مداخلت ختم کی جس سے اداروں کی کارکردگی میں نکھار آیا ہے، ایک قابل عمل اور شفاف سسٹم دے دیا ہے جس کی چھتری کے نیچے تمام ادارے اپنے دائرہ اختیار کے اندر آزادانہ کام کرتے ہیں،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
جمعہ 26 مئی 2017 21:52
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوںنے میرا کچوری پشاور اورگائوں ہریانہ پشاورکے دورہ کے دوران چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سیاسی عمائدین کو صوبائی حکومت کے اقدامات کے حوالے سے بریف کرتے ہوئے کیا ۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی حکومت کے اقدامات بنیادی نوعیت کے ہیں کیونکہ عوام کے مسائل اداروں سے وابستہ تھے اور وہ نظام سے تنگ آچکے تھے ۔ صوبائی حکومت نے عمران خان کی بصیر ت اور ویژن کو سمجھا اور پھر اُس کو عملی طورپر گرائونڈ پر لایا ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ اُن کے نزدیک سب سے بڑا منصوبہ اداروں کی فعالیت ، نظام کی شفافیت ہے اور کرپٹ عناصر کو کنارے لگانا تھا ۔انہوںنے واضح کیا کہ اصلاحات کے اس مجموعی عمل میں اُن کو سٹیٹس کو کی قوتوں کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا تھا مگر انہوںنے ریکارڈ قانون سازی کرکے ان قوتوں کو شکست دی اور عوام کو اُن کی اجارہ داری سے آزاد کرایا۔خیبرپختونخوا میں میرٹ کی بالادستی کا نتیجہ ہے کہ اب لوگ شکوہ شکایت نہیں کرتے ۔ حقدار کو حق مل رہا ہے ۔ تھانہ کلچر تبدیل ہو چکا ہے ۔تعلیم اور صحت کے شعبہ میں زیادہ وسائل خرچ کئے جارہے ہیں ۔ان سب کوششوں کا محور غریب کو ریلیف دینا ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی حکومت نے صوبے کے حقوق پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ۔ فاٹاکے خیبرپختونخوا میں انضمام کے سلسلے میں دو ٹوک موقف اختیار کیا اور آواز اُٹھائی کہ انضمام حقیقت پسندانہ ہونا چاہیئے ۔ صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے بریف کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہاکہ سی پیک کی اہمیت اپنی جگہ مسلم ہے مگر صوبائی حکومت نے صوبے کی ترقی کا خود بھی ایک جامع پلان بنایا ہے ۔ بیجنگ میںحالیہ انوسٹمنٹ روڈ شو کے دوران 83 منصوبوں پر ایم او یو ہوئے جن پر عمل درآمد سے تقریبا24 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی ۔ ایف ڈبلیو او کے ساتھ پن بجلی ، آئل ریفائنری ، سمینٹ فیکٹر ی اور ہائوسنگ سکیموں پر کامیاب معاہدے ہو چکے ہیں۔ان منصوبوں کے منافع میں صوبائی حکومت کو دس فیصد حصہ ملے گا۔دوسری طرف ہم سڑکوں کی بحالی کے ذریعے پورے صوبے کو باہم مربوط کر رہے ہیں۔ سیاحت ، زراعت اور جنگلات کی ترقی کا قابل عمل پلان بنایا گیا ہے ۔جس پر کامیابی سے عمل درآمد جاری ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد صوبے کے وسائل کو صحیح جگہ استعمال کرنا ہے کیونکہ ماضی میں ہیرا پھیرا ہوتی رہی ۔ہمارے اقدامات کی وجہ سے صوبے کے وسائل میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔ہم نے غیر ترقیاتی اخراجات کی کٹوتی اور معقول ایڈجسٹمنٹ کی ہے ۔مالی نظم وضبط قدم ، قدم پر نظر آتا ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحریک انصاف نے اپنی اہلیت ثابت کر دی ہے کہ یہ ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کی استعداد اور اچھی حکمرانی کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے صوبے کی ترقی اور خوشحالی کی ٹھوس بنیادیں رکھ دی ہیں اور اب صوبہ خود کفالت کی طرف گامزن ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تحریک انصاف کے ویژن اور مشن کے تحت صوبائی حکومت کی کارکردگی کو سراہا اور اُمید ظاہر کی کہ تبدیلی کا یہ سفر آئندہ بھی تیزی سے جاری رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
عمران خان نے2 ججوں کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا ختم کیا،فیصل واوڈا کا انکشاف
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.