Live Updates

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی فضل الہیٰ کیخلاف واپڈا کے دفتر پر دھاوا بولنے پر ایف آئی اے درج

muhammad ali محمد علی جمعہ 26 مئی 2017 21:26

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2017ء) تحریک انصاف کے رکن اسمبلی فضل الہیٰ کیخلاف واپڈا کے دفتر پر دھاوا بولنے پر ایف آئی اے درج کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی فضل الہیٰ نے بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف عوامی احتجاج کی قیادت کی۔ احتجاج اس وقت بے قابو ہو گیا جب فضل الہیٰ نے واپڈا کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔ اب واپڈا حکام کی درخواست پر فضل الہیٰ کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات